حیدرآباد

چیف منسٹر کا آئندہ ہفتہ، میڈی گڈہ بیراج کا دورہ

سی ڈبلیو پی آر ایس کی ٹیم نے مقامی انجینئرنگ حکام کے ساتھ بیراج کا معائنہ کیا۔ بیراج کے ڈاون اسٹریم اور بیراج کے گھاٹ کے 60 ویں فلڈ گیٹ کا تقریباً ایک گھنٹے تک مکمل معائنہ کیا گیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت  ریڈی اور وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اگلے ہفتہ میڈی گڈا بیراج کا دورہ کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے ایل اینڈ ٹی اور محکمہ آبپاشی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا  اور کہا کہ میڈی گڈا بیراج کی عبوری مرمت کے سلسلہ میں نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی (این ڈی ایس اے) کی سفارشات پر جنگی خطوط پر عمل کیا جانا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر

انہوں نے عہدیداروں سے کہا میں اور چیف منسٹر  اگلے ہفتہ میڈی گڈا بیراج کا دورہ کریں گے۔ دوسری طرف سی ڈبلیو پی آر ایس (سنٹرل واٹر پاور ریسرچ اسٹیشن) کی ٹیم نے جمعرات کو پدا پلی ضلع کے سری پورم گرام پنچایت میں پاروتی بیراج کا معائنہ کیا۔

سی ڈبلیو پی آر ایس کی ٹیم نے مقامی انجینئرنگ حکام کے ساتھ بیراج کا معائنہ کیا۔ بیراج کے ڈاون اسٹریم اور بیراج کے گھاٹ کے 60  ویں فلڈ گیٹ کا تقریباً ایک گھنٹے تک مکمل معائنہ کیا گیا۔

 سی ڈبلیو پی آر ایس ٹیم کے فیلڈ وزٹ کے دوران مقامی انجینئرنگ حکام سے پروجیکٹ کی تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ پاروتی بیراج کے دورے کے دوران سی ڈبلیو پی آر ایس ٹیم کے ارکان، جے این ایڈل آبادکر، ڈاکٹر پرکاش کے پالے اور ڈاکٹر ڈی جی نائیڈو، مقامی انجینئرنگ حکام کے ساتھ موجود تھے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سی ڈبلیو پی آر ایس ٹیم نے بدھ کے روز جے شنکر بھوپال پلی ضلع میں کالیشورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ  کے میڈی گڈا اور انارام بیراجوں کا بھی معائنہ کیا تھا۔ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی نے بارش کے موسم سے پہلے کچھ جز وقتی اقدامات کی تجویز دی تھی۔

a3w
a3w