حیدرآباد

چیف سکریٹری شانتی کماری نے سکریٹریٹ کے مذہبی مقامات کا جائزہ لیا

چیف سکریٹری نے آر اینڈ بی، پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مذہبی ڈھانچوں کے افتتاح کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر التوا کام آج شام تک مکمل کرلیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے جمعرات کو یہاں سکریٹریٹ کمپلیکس کے آس پاس وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے ذریعہ افتتاح کئے جانے والے تیار مذہبی ڈھانچوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ کے سی آر جمعہ کو نالہ پوچما مندر، چرچ اور مسجد کا افتتاح کریں گے۔ چیف سکریٹری نے آر اینڈ بی، پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مذہبی ڈھانچوں کے افتتاح کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر التوا کام آج شام تک مکمل کرلیں۔

نالہ پوچما مندر میں منعقدہ پوجا میں بھی شانتی کماری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکریٹری آر اینڈ بی سری نواس راجو، سکریٹری (فنانس) ٹی کے۔ سری دیوی، سکریٹری (زراعت) رگھونندن راؤ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔