دہلی

عمرخالد کو 7 دن کی عبوری ضمانت

مقامی عدالت نے جے این یو کے سابق طالب علم عمرخالد کو بہن کی شادی کے لئے آج ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے جے این یو کے سابق طالب علم عمرخالد کو بہن کی شادی کے لئے آج ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت منظور کی۔

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے عمرخالد کو 23 دسمبر تا 30 دسمبر یہ راحت دی ہے۔

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے بہن کی شادی کے لئے 2 ہفتوں کی عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔

عمرخالد کو فروری 2020 کے دہلی فسادات کے سلسلہ میں ستمبر 2020میں گرفتار کیا گیا تھا۔

a3w
a3w