تلنگانہ

سیاسی جماعتوں نے تشہیری مہم میں تیزی پیدا کردی

تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی حمایت میں ریاست کے مختلف حلقوں میں سرگرمی کے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہیں۔گھر گھر پہنچ کر عوام سے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہوئے انہیں کامیاب کرنے کی بھی خواہش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد:اب جبکہ تلنگانہ میں انتخابی مہم کے اختتام کے لئے صرف ایک ہفتہ کا وقت رہ گیا ہے، اس تلگوریاست میں مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں تیزی پیداکردی ہے۔سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کو تقسیم کرتے ہوئے تشکیل دی گئی اس نئی ریاست میں جہاں اسمبلی کے تیسری مرتبہ انتخابات ہونے والے ہیں کی پولنگ اس ماہ کی 30تاریخ کو مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
سیاسی جماعتیں ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں، علی گڑھ کے اقلیتی رائے دہندوں کا احساس
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

 تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی حمایت میں ریاست کے مختلف حلقوں میں سرگرمی کے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہیں۔گھر گھر پہنچ کر عوام سے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہوئے انہیں کامیاب کرنے کی بھی خواہش کی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔انتخابی مہم کا اختتام اس ماہ کی 28تاریخ کو ہوگا۔چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایسا ماحول تیار کیا ہے کہ جس میں رائے دہندے آزادانہ طورپر بغیر کسی دباو کے اپنے ووٹ کا استعمال کرپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سطح پر الکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) کی جانچ کرلی گئی ہے۔اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ رائے دہی کے دن کسی بھی خامی کے بغیر ووٹ ڈالے جائیں۔انہوں نے رائے دہندوں کومشورہ دیا کہ وہ کسی بھی طرح کی انتخابی بے قاعدگی پر الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

a3w
a3w