دہلی

بلقیس بانو کیس، سپریم کورٹ میں جلد لسٹنگ کا امکان

طریقہ کار یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف داخل نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ چیمبرس میں سرکولیشن کے حساب سے وہ ججس کرتے ہیں جو فیصلہ کا حصہ تھے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 11 خاطیوں کی سزا معاف کرنے کے حکومت ِ گجرات کو دیئے گئے اس کے سابقہ احکام پر نظرثانی کی درخواست کی جلد سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل بنچ نے وکیل شوبھا گپتا کی اس بات کا نوٹ لیا کہ ریویو پٹیشن کی لسٹنگ ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

سی جے آئی نے کہا کہ یہ سرکولیشن میں آئے گی‘ میں دیکھتا ہوں۔ وکیل نے کہا کہ عبوری تاریخ 5 دسمبر لگتی ہے۔

طریقہ کار یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف داخل نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ چیمبرس میں سرکولیشن کے حساب سے وہ ججس کرتے ہیں جو فیصلہ کا حصہ تھے۔