ایشیاء
چین 60 سے زیادہ خلائی مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
چین کا مقصد 2023 کے آخر تک خلائی لانچوں کی تعداد کا قومی ریکارڈ توڑنا ہے۔ گزشتہ سال 64 خلائی مشن میں 188 خلائی جہاز مدار میں قائم کئے گئے۔
بیجنگ: چین 2023 میں 60 سے زیادہ خلائی مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 200 سے زیادہ خلائی جہاز مدار میں قائم کئے جائیں گے۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) نے یہ اطلاع دی۔
سی اے ایس سی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سال وہ 60 سے زائد خلائی مشنوں کا بندوبست کرنے اور 200 سے زائد خلائی جہازوں کو لانچ کرنے نیزبڑے کاموں کا ایک سلسلہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین کا مقصد 2023 کے آخر تک خلائی لانچوں کی تعداد کا قومی ریکارڈ توڑنا ہے۔ گزشتہ سال 64 خلائی مشن میں 188 خلائی جہاز مدار میں قائم کئے گئے۔
چین نے 2022 میں اپنا خلائی پروگرام فعال طور پر تیار کیا اور اپنے تیانگونگ مداری اسٹیشن کی تعمیر مکمل کی۔