کھیل

کرکٹر محمد سراج اچانک گھر پہنچ گئے، والدہ حیرت زدہ

ان کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد کے ٹولی چوکی الحسنات کالونی میں واقع ان کے گھر کے قریب ان کے چاہنے والوں کو ہجوم جمع ہوگیا۔سراج حیدرآبادمیں ”میاں بھائی“کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹر محمد سراج حیدرآباد میں ہند۔نیوزی لینڈ پہلے ونڈے میچ سے پہلے اچانک گھر پہنچ گئے جس پر حیرت زدہ ان کی ماں نے اپنے بیٹے کو ان کی پسندیدہ ڈش کھچڑی کھلائی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
بعض اوقات محمد سراج کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے :روہت

ان کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد کے ٹولی چوکی الحسنات کالونی میں واقع ان کے گھر کے قریب ان کے چاہنے والوں کو ہجوم جمع ہوگیا۔سراج حیدرآبادمیں ”میاں بھائی“کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

وہ چہارشنبہ کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ سے دو دن پہلے ہوٹل سے اچانک گھر پہنچ گئے۔ اس پر ان کی ماں جو نمازادا کررہی تھیں اپنے بیٹے کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ سراج نے منگل کو گھر آنے کا وعدہ کیاتھا تاہم اچانک وہ پیر کو ہی گھر پہنچ گیا۔ اچانک گھر پہنچنے پر ان کی ماں نے سراج کو ڈانٹا جس پر سراج نے کہاکہ وہ ان کی دعالینے کے لئے آئے ہیں۔

ماں نے بعدازاں کرکٹر کی پسند کی کھچڑی بنائی کیونکہ گھر میں کوئی خاص پکوان اُ س وقت نہیں تھا۔ سراج کی والدہ کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ارکان خاندان اور دوستوں کی بڑی تعداد اس وقت موجود تھی۔

سراج نے اس موقع پر اپنے تمام ارکان خاندان سے خواہش کی کہ وہ چہارشنبہ کو ہونے والا میچ اسٹیڈیم میں ضرور دیکھیں جس کے لئے سراج نے تمام انتظامات کئے تھے۔

ان کی اس خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے سراج کے ارکان خاندان نے کل کا میچ اُپل کے اسٹیڈیم میں دوسری منزل کے کارپوریٹ باکس میں بیٹھ کر دیکھا جہاں سراج نے دورہ کنندہ ٹیم کی چار اہم وکٹیں لیں۔

ان کے اس بہتر مظاہرہ پر ان کے ارکان خاندان بالخصوص ان کی ماں کافی مسرور نظرآئیں جنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے بیٹے کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور ان کا بیٹا ہندوستان کا نام روشن کرے اور ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہو۔

کل کے میچ میں جب ان کے بیٹے کو بولنگ کے لئے نئی گیند تھمائی گئی اور تماشائی ان کے بیٹے کا نام پکارنے لگے تو ان کی ماں محترمہ شبانہ بیگم کافی مسرور نظرآئیں۔