امریکہ و کینیڈا

چین دنیا کی ‘غالب طاقت’ بننا چاہتا ہے : انٹونی بلنکن

بلنکن نے مزید کہاکہ یہ وہی ہے جو شی جن پنگ تلاش کر رہے ہیں۔ شی جن پنگ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ چین تائیوان پر تناؤ پیدا کرنے کے خلاف بیجنگ کے انتباہ کا اعادہ کرتے ہوئے امریکہ کی قیمت پر دنیا میں غالب طاقت بننا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کی شاہ اردن عبداللہ دوم سے ملاقات
اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ داخلے کی اجازت

دی اٹلانٹک میگزین کی طرف سے منعقد ایک فورم کے دوران چین کے ارادوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلینکن نے کہا کہ میرے خیال میں وہ کیا چاہتا ہے کہ وہ عسکری، اقتصادی اور سفارتی طور پر دنیا کی غالب طاقت بن جائے۔

العربیہ کے مطابق مسٹر بلینکن نے مزید کہاکہ یہ وہی ہے جو شی جن پنگ تلاش کر رہے ہیں۔ شی جن پنگ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔

چین کی تاریخ حیرت انگیز ہے۔ اگر آپ چینی رہنماؤں کو دیکھ رہے اور سن رہے ہیں تو میرے خیال میں وہ اپنا مزعومہ درست مقام بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلنکن نے مزید کہا کہ چین کے تائیوان کے بارے میں انتباہات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ یہ عالمی معیشت میں اس کی شراکت داری کی بنا پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چینی اقدامات کے نتیجے میں تائیوان کے حوالے سے کوئی بحران پیدا ہوا تو ہمیں عالمی اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم امن اور استحکام چاہتے ہیں اور ہر کوئی جمود کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بلنکن نے اس سے قبل بھی ورلڈ آرڈر کو دوبارہ لکھنے کی چینی خواہش کے بارے میں بات کی تھی۔

a3w
a3w