جرائم و حادثات

چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

منگیلی: چھتیس گڑھ کے منگیلی ضلع میں بلاس پور-رائے پور قومی شاہراہ پر گاؤں کرنا اور سرگاؤں کے درمیان پیش آئے سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

واقعہ جمعہ کی دیر رات بخاری پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریلر کے پہیے میں پھنس گیا اور ٹریلر انہیں کافی دور تک گھسیٹتا لے گیا جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

نوجوانوں کی شناخت دلہرن پٹیل (22) اور مانو پٹیل (34) کے طور پر ہوئی ہے، جو ہیری علاقہ کے موہدا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان بھٹاپارہ میں منگنی کے پروگرام سے واپس آرہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔