امریکہ و کینیڈا

چینی غبارے نے امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروادیا

انٹونی بلنکن کا دورہ گزشتہ روز جمعہ کو شروع ہونے کی توقع تھی، تاہم امریکی دعوے کے مطابق چہارشنبہ کو لاطینی امریکہ میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو اڑتا ٹریک کیا گیا، جسے واشنگٹن نے امریکی خودمختاری کی ’’واضح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔

واشنگٹن: مشتبہ چینی غبارے نے امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکہ کی فضا میں مشتبہ چینی غبارہ دیکھے جانے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

انٹونی بلنکن کا دورہ گزشتہ روز جمعہ کو شروع ہونے کی توقع تھی، تاہم امریکی دعوے کے مطابق چہارشنبہ کو لاطینی امریکہ میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو اڑتا ٹریک کیا گیا، جسے واشنگٹن نے امریکی خودمختاری کی ’’واضح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ بائیڈن کو منگل کو غبارے کی پرواز کے بارے میں بریف کیا گیا تھا اور انتظامیہ نے اس بات پر اتفاق رائے کیا کہ اس وقت عوامی جمہوریہ چین کا سفر کرنا مناسب نہیں ہے۔

امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز پر کھلبلی مچ گئی ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حالات سازگار ہوتے ہی انٹونی بلنکن چین جائیں گے۔ دوسری طرف چین نے امریکی بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ادھر پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چینی جاسوس غبارہ 60 ہزار فٹ بلندی پر اڑ رہا ہے، ملبہ گرنے کے خدشے کے پیشِ نظر غبارے کو گرایا نہیں گیا ہے، امریکی حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ چینی جاسوس غبارہ مزید چند دن تک امریکہ پر رہے گا۔