جنوبی بھارت

قومی ایوارڈ یافتہ افسانوی گلوکارہ وانی جئے رام چل بسیں

تقریباً پانچ دہوں پر مشتمل شاندار اور کامیاب کیرئیر کے دوران انہوں نے بیشتر ہندوستانی زبانوں بشمول تمل، کنڑ، ہندی، تلگو، ملیالم، مرٹھی، اڑیہ، گجراتی، ہریانوی، آسامی، ٹلو اور بنگالی میں تقریباً دس ہزار گیتوں کی ریکارڈنگ کروائی۔

حیدرآباد: قومی ایوارڈ یافتہ افسانوی گلوکار ہ وانی جئے رام چل بسیں۔ سرکردہ گلوکارہ کی موت چینائی کے ننگم باکم میں واقع ان کے مکان میں ہوگئی۔ وہ 78 برس کی تھیں۔ وانی نے ہندی فلم گڈی کے گیت ”بول رے پاپی ہرا“کے ساتھ گلوکاری کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

 حال ہی میں گلوکارہ نے پیشہ ور گلوکارہ کے طور پر 50 سال کے سفر کا جشن منایا۔ تقریباً پانچ دہوں پر مشتمل شاندار اور کامیاب کیرئیر کے دوران انہوں نے بیشتر ہندوستانی زبانوں بشمول تمل، کنڑ، ہندی، تلگو، ملیالم، مرٹھی، اڑیہ، گجراتی، ہریانوی، آسامی، ٹلو اور بنگالی میں تقریباً دس ہزار گیتوں کی ریکارڈنگ کروائی۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی ملازمہ نے کہا کہ آج صبح بزرگ اداکارہ نے دروازہ کی گھنٹی پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس نے کہا کہ گرپڑنے کے بعد ان کے چہرے اور گردن پر نشان پڑ گئے۔ دواخانہ منتقلی کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ حکومت نے جاریہ سال ان کے لئے پدمابھوشن ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔ وانی کی پیدائش 1945ء میں ہوئی تھی۔

a3w
a3w