آندھراپردیش
چینائی۔ بنگلورو اکسپریس میں دھواں نکلنے سے مسافرین خوف زدہ
عہدیداروں نے بتایا کہ بریک جام کی وجہ سے یہ دھواں نکل رہا تھا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مرمت کے بعد ٹرین، اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں چینائی۔ بنگلورو ڈبل ڈیکر اکسپریس سے دھویں کے اخراج سے مسافرین میں خوف ودہشت پھیل گیا جمعرات کے روز اس اکسپریس کے بوگیوں میں سے ایک بوگی سے دھواں نکلنے سے مسافرین خوف زدہ ہوگئے۔
دھویں کے اخراج کو دیکھنے کے بعد بوگی S6 کے مسافرین نے چین کھینچ دی اور نیچے اتر پڑے۔ یہ واقعہ ضلع چتور میں کپم کے قریب پیش آیا۔ ریلوے حکام کے مطابق گڈے پاتم ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے گذرنے کے بعد چند منت تک دھواں نکلتا رہا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بریک جام کی وجہ سے یہ دھواں نکل رہا تھا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مرمت کے بعد ٹرین، اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔