کھیل

روہت-یشسوی کی ڈبل سنچری، ہندوستان کو 162 رن کی برتری

روی چندرن اشون کی پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ محض 150 رنز پر سمٹ گئی۔ ممبئی کے 21 سالہ کھلاڑی کا جادو ونڈسر پارک کی پچ پر سرچڑھ کر بولا جس کا میزبان گیند بازوں کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا۔

ڈومینیکا: یشسوی جیسوال (143 ناٹ آؤٹ) کی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور کپتان روہت شرما (103) کے ساتھ ڈبل سنچری شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو دو وکٹ کے نقصان پر 312 رن بناکر162 رنوں کی مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

روی چندرن اشون کی پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ محض 150 رنز پر سمٹ گئی۔ ممبئی کے 21 سالہ کھلاڑی کا جادو ونڈسر پارک کی پچ پر سرچڑھ کر بولا جس کا میزبان گیند بازوں کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا۔

دوسرے سرے پر کپتان روہت شرما نے اپنی 10ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے سیشن میں دو وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے گیند باز مہمان ٹیم کو بڑی برتری حاصل کرنے سے نہ روک سکے۔

 پہلے سیشن میں پچ سے ٹرن اوراچھال ملنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے اسپنروں نے روہت اور جیسوال کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ہندوستانی بلے باز 32 اوورز میں صرف 66 رنز ہی بنا سکے۔ اس دوران جیسوال صرف ایک چوکا لگانے میں کامیاب رہے اور اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔

دوسرے گھنٹے میں اسپنرز کا دبدبہ رہا اور انہوں نے ٹرن اور باؤنس سے ہندوستانی اوپنرز کو پریشان کیا۔ اس دوران راکھم کوروال کی ایک گیند جیسوال کے بلے کے بہت قریب سے گزری لیکن ڈی آر ایس نے انہیں راحت دی۔ راکھیم ایک بار پھر بدقسمت رہے جب روہت نے ایک اچھال لیتی ہوئی گیند کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر ہوا میں کھیلا لیکن وہ کیچ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

لنچ کے بعد جیسوال نے گراؤنڈ کے چاروں جانب بہترین شاٹس لگائے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 17ویں ہندوستانی بلے باز اور تیسرے ہندوستانی اوپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ روہت کے ساتھ ان کی 229 رنز کی شراکت بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کے لیے بہترین اوپننگ شراکت تھی۔

غیر ملکی سرزمین پر ایک ہی اننگ میں دونوں ہندوستانی سلامی بلے بازوں کے ذریعہ سنچری بنانے کی صرف چھٹی مثال ہے۔ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد روہت اپنا وکٹ گنوا بیٹھے، جب کہ نئے بلے باز شبھمن گل جومل واریکن کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آوٹ ہوگئے۔

چائے سے پہلے وراٹ کوہلی (36 ناٹ آؤٹ) واریکن کی گیند پر لیگ سلپ پر تقریباً لپکے گئے تھے اورپہلے لیگ-بفور ریویو سے بچے لیکن بعد میں انہوں نے جیسوال کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھایا۔ جیسوال نے جوزف کی گیند پرچوکا لگا کر تیسرے وکٹ کے لیے کوہلی کے ساتھ 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ کوہلی بھی ایکشن میں آئے اور واریکن کی گیند پر کور کے ذریعے اپنی پہلی باؤنڈری لگائی۔