انٹرٹینمنٹ

چرنجیوی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا

چرنجیوی اب گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ چرنجیوی کو یہ اعزاز 45 برسوں میں اپنی 156 فلموں کے 537 گانوں میں 24000 ڈانس موو کرنے پر ملا۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار چرنجیوی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ گھومنے نکل گئے
پدما وبھوشن ملنے پر وینکیا نائیڈو اور چرنجیوی کا اظہار تشکر
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
این ٹی آر کی صدسالہ جینتی۔ چرنجیوی، پون کلیان اور وینکیا نائیڈو کا خراج

چرنجیوی اب گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ چرنجیوی کو یہ اعزاز 45 برسوں میں اپنی 156 فلموں کے 537 گانوں میں 24000 ڈانس موو کرنے پر ملا۔ 1978 میں آج کے دن سپر اسٹار چرنجیوی نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ عامر خان نے چرنجیوی کو یہ اعزاز دیا۔

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ ‘یہاں آنا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ میں چرنجیوی گارو کے مداحوں کو دیکھ کر خوش ہوں اور مجھے آپ نے اپنے درمیان شامل کیا اس کے لئے آپ سب کا شکریہ کیونکہ میں بھی ان کا بہت بڑا مداح ہوں، میں انہیں اپنے بڑے بھائی کی طرح دیکھتا ہوں۔

جب چرنجیوی گارو نے مجھے فون کیا اور مجھے اس تقریب میں مدعو کرنا چاہا تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھے کیوں بلایا اور میں نے ان سے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو صرف آرڈر دینا ہے، کوئی ڈیمانڈ نہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ چرنجیوی گارو کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

مجھے یہ جان کر اور اس شاندار شام اور جشن کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی، اگر آپ ان کا کوئی بھی گانا دیکھیں گے تو آپ کو نظر آئے گا ان کا دل رقص میں ڈوب جاتا ہے۔ وہ بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان سے کبھی ہماری نظریں نہیں ہٹتی کیونکہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔

چرنجیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن جائیں گے۔ انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔