تعلیم و روزگار

حیدرآباد میں سیول سرویسس کے پریلمنری امتحانات

کلکٹر نے کہا کہ حیدرآباد کے 99 امتحانی مراکز میں منعقد شدنی سیول سرویسس کے ابتدائی امتحان کے لیے 45,153 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ یو پی ایس سی کے ضوابط کے مطابق امتحان کو سختی سے منعقد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر حیدرآباد انودیپ دریشٹی نے کہا کہ یونین پبلک سرویس کمیشن  کے سیول سرویسس کے ابتدائی امتحان کا  16 جون کو نقائص سے پاک انداز میں انعقاد عمل میں لایا جایگا۔ وہ نامپلی نمائش گراؤنڈ میں سروجنی نائیڈو ونیتا مہاودیالیہ کے ہال میں یو پی ایس سی سیول سرویسس کے ابتدائی امتحان کے انعقاد کے سلسلہ میں  پروایزرس اور روٹ افسرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس ے خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا

 کلکٹر نے کہا کہ حیدرآباد کے 99 امتحانی مراکز میں منعقد شدنی سیول سرویسس کے ابتدائی امتحان کے لیے 45,153 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ یو پی ایس سی کے ضوابط کے مطابق امتحان کو سختی سے منعقد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا پرچہ اول (1) صبح 9:30 سے  11.30 بجے تک اور پرچہ دوم (2) کا امتحان دوپہر 2.30 سے 4:30 بجے شام تک منعقد کیا جائے گا۔ یو پی ایس سی کے ضوابط کے مطابق امتحانی مرکز کے گیٹ کو امتحان سے 30 منٹ پہلے بند کر دیے جائیں گے۔

 امیدوار کو صبح کے امتحان کے وقت سے 30 منٹ پہلے یعنی صبح 9 بجے اور دوپہر کے امتحان سے 30 منٹ پہلے یعنی دوپہر 2 بجے تک امتحانی مراکز پہنچ جانا چاہیے۔ مقررہ وقت کے بعد آنے والوں کو امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، انہیں کوئی بھی الیکٹرانک اشیاء جیسے کیل کولیٹر، سیل فون، پیجرز، بلوٹوتھ، پین ڈرائیوز،اسمارٹ گھڑیاں، پروگرام ڈیوائس، الیکٹرانک آلات کو امتحان گاہ میں لے جانے کی اجازت نہیں رہیگی۔

 کلکٹر حیدرآباد نے پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ خاتون امیدواروں کو خواتین پولیس اور مرد امیدواروں کی مرد پولیس کے ذریعہ جانچ کی اجازت دیں۔ بغیر شناختی کارڈ کے امتحانی مرکز میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر مجاز افراد کو امتحانی مراکز کے قریب آنے نہیں دیا جایگا۔

 انہوں نے کہا ہر امتحانی مرکز میں کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔ پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا امتحانی مراکز کے سوپروایزرس کو یو پی ایس سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

 ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر وینکٹاچاری نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ یو پی ایس سی امتحان کے انعقاد کے  امور پر روشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں میں ایڈیشنل کلکٹر پاٹل ہیمنتا کیشو، یو پی ایس سی کے ڈپٹی سکریٹری شیلیش گوتم، اشوک جوشی، آر ڈی اوز مہیپال، دشرتھ سنگھ اور دیگر موجود تھے۔

a3w
a3w