ایشیاء

صدر پاکستان عارف علوی کی ثالثی کی پیشکش

صدرپاکستان عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف اور شہبازشریف حکومت کے درمیان ”ثالثی“ کی پیشکش کی ہے تاکہ بڑے مسائل پر اتفاق رائے ہوجائے۔

لاہور: صدرپاکستان عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف اور شہبازشریف حکومت کے درمیان ”ثالثی“ کی پیشکش کی ہے تاکہ بڑے مسائل پر اتفاق رائے ہوجائے۔

صدر عارف علوی نے شوکت خانم ہاسپٹل میں عمران خان کی عیادت کی۔

ہفتہ کے دن وہ اپنی بیگم خاتون اول ثمینہ عارف علوی کے ساتھ لاہور کے شوکت خانم میموریل کینسرہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر گئے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔

دوران ملاقات صدرعارف علوی اور عمران خان نے ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پر بات چیت کی۔

73سالہ عارف علوی نے جو عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں پیشکش کی کہ وہ اپنی نجی حیثیت سے ثالثی کراسکتے ہیں۔