قومی
اجمیر درگاہ میں پوجا کی اجازت کا مطالبہ، عدالت کی سماعت ملتوی
درگاہ اجمیر کے احاطہ میں شیومندر کی موجودگی کے دعویٰ کے کیس کی سماعت ہفتہ کے دن ملتوی ہوگئی۔ دیوانی عدالت(سیول کورٹ) نے 30 اگست کی اگلی تاریخ دے دی۔

جئے پور (آئی اے این ایس) درگاہ اجمیر کے احاطہ میں شیومندر کی موجودگی کے دعویٰ کے کیس کی سماعت ہفتہ کے دن ملتوی ہوگئی۔ دیوانی عدالت(سیول کورٹ) نے 30 اگست کی اگلی تاریخ دے دی۔
آج احاطہ عدالت اور سیول لائنس پولیس اسٹیشن کی سڑک پر کڑا پہرہ تھا۔
وکیل یوگیندر اوجھا نے بتایا کہ جج رخصت پر ہونے اور عدالتی عملہ کے اجتماعی رخصت پر چلے جانے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی۔
درگاہ کمیٹی اور محکمہ اقلیتی امور نے جو درخواستیں داخل کی تھیں ان پر30 اگست کو سماعت ہوگی۔ ہندوسینا کے قومی صدر اور دہلی کے رہنے والے وشنو گپتا کا دعویٰ ہے کہ درگاہ اجمیر کے احاطہ میں سنکٹ موچن شیومندر موجود ہے جہاں بلاروک ٹوک پوجا کی اجازت دی جانی چاہئے۔