آندھراپردیش

گیس ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 7 مزدورہلاک

مہلوکین میں پانچ کا تعلق پاڈیرو اوردیگر دو کا پیداپورم منڈل سے ہے۔یہ افراد امباٹی سُبنا آئیل فیکٹری کے گیس کے ٹینک کی صفائی کاکام کررہے تھے۔اس فیکٹری نے ایک سال پہلے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع کی آئیل فیکٹری میں بڑے گیس کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 7مزدوروں کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے جی رام پیٹ علاقہ میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

مہلوکین میں پانچ کا تعلق پاڈیرو اوردیگر دو کا پیداپورم منڈل سے ہے۔یہ افراد امباٹی سُبنا آئیل فیکٹری کے گیس کے ٹینک کی صفائی کاکام کررہے تھے۔اس فیکٹری نے ایک سال پہلے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوا اور سات ورکرس کی موت ہوگئی کیونکہ یہ زہریلی گیس ان کی سانس کے ذریعہ اندر چلی گئی جبکہ ایک مزدور وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہا۔دس دن پہلے ان مزدوروں نے فیکٹری میں ملازمت شروع کی تھی۔یہ آئیل فیکٹری اے ایس برینڈ کا تل کا تیل اور دیگر اقسام کے تیل تیار کرتی ہے۔