سوشیل میڈیا

سینئر اور جونیئر طلبا میں تصادم، کالج بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل

ایک سینئر طالبہ کی جونیر طالب علم کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی جس پر جونیئر طالب علم جس کی شناخت کروناکرکے طورپر کی گئی ہے، پر سینئر طلبا نے مندالاپلی کے قریب بس کو روک کر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: کالج کے سینئر اور جونیئر طلبا میں ہوئے تصادم کے موقع پر کالج بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا۔

ضلع کے اشوا راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والے دو طلبا، ستوپلی منڈل کے گنگارام دیہات کے ایک انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

کالج سے گھر واپسی کے دوران ایک سینئر طالبہ کی جونیر طالب علم کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی جس پر جونیئر طالب علم جس کی شناخت کروناکرکے طورپر کی گئی ہے، پر سینئر طلبا نے مندالاپلی کے قریب بس کو روک کر حملہ کردیا۔

کرونا کر پر حملہ کی اطلاع کے ساتھ ہی جونیر طلبا کی طرف سے اس کے رشتہ دار اور دوست وہاں 4 کاروں میں پہنچے۔

اس کے بعد جونیر طالب علم کے بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرسینئرطلبا پر حملہ کردیا۔

سینئر طلبا اور جونیر طلبا کے درمیان تصادم کے دوران بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل ہوگئی۔

اس تصادم کے بعد سینئرس اور جونیرس نے ایک دوسرے کے خلاف اشوا راؤ پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس دونوں طلبا کے گروپس کی کونسلنگ کررہی ہے۔

a3w
a3w