تلنگانہ

تلنگانہ کی ترقی کو پٹری سے اتارنے میں وزیراعلی کی ناقابل بیان نااہلی ذمہ دار:تارک راما راو

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو پٹری سے اتارنے کے پیچھے ان کی ”ناقابلِ بیان نااہلی“ اور ”غیر ضروری انا“ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے نے عوام پر 15 ہزار کروڑ روپے کے اضافی قرض کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی پر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی ناکامی کا بی آرایس کے کارگزارصدر تارک راماراو نے الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو پٹری سے اتارنے کے پیچھے ان کی ”ناقابلِ بیان نااہلی“ اور ”غیر ضروری انا“ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے نے عوام پر 15 ہزار کروڑ روپے کے اضافی قرض کا بوجھ ڈال دیا ہے۔


اتوار کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راما راؤ نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کی ”غنڈہ گردی“ کی وجہ سے اہم فلاحی پروگرام رُک گئے اور بڑی سرمایہ کار کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ سے پیچھے ہٹ گئی۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا: ”واہ ریونت! واہ! آپ نے پھر کمال کر دیا… آپ نے ایک بار پھر تلنگانہ کی ترقی کو پٹری سے اتاردیا! صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی غیر ضروری انا کی وجہ سے بھی۔“


لارسن اینڈ ٹوبرو کے حیدرآباد میٹرو ریل آپریشنز سے علیحدگی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی کی ”بے حد انا“ کی وجہ سے ایئرپورٹ میٹرو لائن اچانک منسوخ کر دی گئی اور اسے ایک ”غیر موجود فورتھ سٹی“ کی طرف موڑ دیا گیا تاکہ وزیر اعلیٰ کی ”رئیل اسٹیٹ ضروریات“ پوری ہو سکیں۔