جرائم و حادثات

250 کیلو گانجہ، لاری، 3 سل فونس ضبط، 2 گرفتار

رچہ کنڈہ پولیس نے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 250 کیلو گانجہ، ایک لاری اور 3 سل فونس ضبط کرلیے۔

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس نے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 250 کیلو گانجہ، ایک لاری اور 3 سل فونس ضبط کرلیے۔

متعلقہ خبریں
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ
گانجہ کی فروخت میں ملوث ایک شخص گرفتار

رچہ کنڈہ کمشنر پولیس ڈی ایس چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاملناڈو کا 32 سالہ ایم سوامی عرف شیوا اور 39 سالہ رام کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ خریدار راجیش اور فروخت کرنے والا چندر شیکھر فرار بتائے گئے ہیں۔

پولیس میٹر پیٹ اور اسپیشل آپریشن نے کل دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ضبط شدہ مال کی جملہ قیمت 75 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

ملزم ایم سوامی نے معاشی پریشانیوں کے باعث گانجہ کا کاروبار شروع کیا تھا۔

a3w
a3w