شمالی بھارت

گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہلی کاپٹر تباہ، 3 ہلاک

انڈین کوسٹ گارڈ کا اڈوانسڈ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) حسب معمول مشق سے لوٹ رہا تھا۔ وہ کوسٹ گارڈ ایرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا۔

پوربندر(گجرات): انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا ایک ہیلی کاپٹر گجرات کے شہر پوربندر کے مضافات میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں آگ لگ گئی۔ تین ارکانِ عملہ ہلاک ہوگئے۔ پور بندر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس بھگیرت سنہہ جڈیجا نے بتایا کہ واقعہ دوپہر 12:10 بجے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)

 انڈین کوسٹ گارڈ کا اڈوانسڈ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) حسب معمول مشق سے لوٹ رہا تھا۔ وہ کوسٹ گارڈ ایرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر میں رن وے کے قریب آگ لگ گئی۔ فائر ٹنڈر نے بعد ازاں آگ بجھادی۔ تین ارکان عملہ کو شدید جھلسی حالت میں دواخانہ لایا گیا۔ تینوں کی موت واقع ہوئی۔ ان کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔