جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک ساتھ پانچ دکانات میں چوری کی واردات

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک ساتھ پانچ دکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک ساتھ پانچ دکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی

ذرائع کے مطابق کل شب مارکٹ علاقہ کی پانچ دکانات کے شٹرس کو توڑ کران میں سے چوروں نے نقدی اور دیگر سامان کی چوری کرلی۔

اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب پیر کی صبح دکانات کے مالکین دکانات کھولنے کے لئے پہنچے۔

انہوں نے اس واردات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد کو جمع کیا۔

پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔