حیدرآباد

جمعرات سے اسکولس اور کالجس دوبارہ کھل جائیں گے

تعلیمی اداروں کی کشادگی کے بعد اسکولس اورکالجس میں نصاب تعلیم کی تکمیل کی جائے گی۔29 جنوری سے 29 فروری تک جماعت چہارم تا دہم کے طلباء کیلئے ماہانہ قابلیتی امتحان منعقدکیاجائے گا۔

حیدرآباد: ریاست میں اسکولس اورکالجس کوچھ دنوں کی مختصرسی تعطیلات کے بعد جمعرات 19 جنوری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 12تا17جنوری سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
تعلیمی اداروں میں ناقص سہولتوں پرہائی کورٹ برہم
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
میگیلینک کلاوڈ کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر فہرست، ایک اہم سنگ میل
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
ورنگل پولیس کمشنریٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جائزہ اجلاس

 تعلیمی اداروں کی کشادگی کے بعد اسکولس اورکالجس میں نصاب تعلیم کی تکمیل کی جائے گی۔29 جنوری سے 29 فروری تک جماعت چہارم تا دہم کے طلباء کیلئے ماہانہ قابلیتی امتحان منعقدکیاجائے گا۔

دوسری طرف یکم فروری تا15 فروری انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے پراکٹیکل امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ 28فروری سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کاآغاز ہوگا جبکہ 18 مارچ سے ایس ایس سی امتحانات کاآغاز ہوگا۔