حیدرآباد

راجندر نگر میں ناریل کے تاجراورساتھیوں کا جی ایچ ایم سی عملہ پر حملہ (ویڈیو وائرل)

جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے کہا کہ ان پر پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ راجندر نگر میں ناریل کے تاجراور اس کے ساتھیوں نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عملہ پر پتھراؤ کیا۔اس تاجر کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر ناریل کا کاروبارنہ کرے۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 لیکن جب انہوں نے بلدی عملہ کی بات ماننے سے انکار کردیا تو بلدیہ عملہ نے ناریل کو ضبط کرنے کی کوشش کی جس پر برہم ہو کر تاجر اور اس کے ساتھیوں نے بلدی عملہ پر پتھراؤ کیا۔

https://twitter.com/GemsOfKCR/status/1773925971030368313

اس واقعہ کے سلسلہ میں متاثرہ عملے نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ان پر پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔