تعلیم و روزگارتلنگانہ

بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس کے لئے 54 اساتذہ کا انتخاب

حکومت تلنگانہ نے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس 2023 کے لئے ریاست کے مختلف اسکولوں سے 54 اساتذہ کومنتخب کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس 2023 کے لئے ریاست کے مختلف اسکولوں سے 54 اساتذہ کومنتخب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں اسٹاف نرس کی 1827 جائیدادوں پر تقررات
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
جگتیال سے 82 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹی ایس آر ٹی سی: آندھرا پردیش کے طریقہ کار کے مطابق انضمام کا عمل مکمل کرنے حکومت کا فیصلہ

محکمہ اسکولی تعلیمات کوجملہ 97 تجاویز وصول ہوئیں۔ منتخب 54 اساتذہ میں 10 ہیڈماسٹرس‘ 20 اسکول اسسٹنٹس‘پی جی ٹیز‘ ٹی جی ٹیز‘ ہائی اسکول میں برسرخدمات ودیگر زمرہ کے اساتذہ‘ 11‘ ایس جی ٹی‘گورنمنٹ ڈائٹ کاایک لکچرر بھی شامل ہے۔

ایوارڈ کے لئے خصوصی زمرہ کے تحت 12 اساتذہ کو منتخب کیاگیا۔اسٹیٹ سلیکشن کمیٹی نے تمام اضلاع سے موصول شدہ نامزدگیوں کے حقائق کی تنقیح‘ ریمارکس اورمعلومات کی جانچ کے بعد بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس کیلئے ان 54 اساتذہ کومنتخب کیاہے۔

5 ستمبر کو رویندرا بھارتی میں منعقدشدنی ٹیچرس ڈے پروگرام میں ان اساتذہ کو ایوارڈس عطا کئے جائیں گے۔

تمام ایوارڈی اساتذہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 4 ستمبرکو5بجے شام وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ منعقد شدنی تبادلہ خیال کے پروگرام کے لئے ڈاکٹر مری چنا ریڈی ایچ آر ڈی سنٹر حیدرآبادمیں رپورٹ کریں۔

a3w
a3w