تلنگانہ میں دوبارہ سرد لہر میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
محکمہ نے بتایا کہ 16 دسمبر تک شدید سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، خاص طور پر صبح کے وقت درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اس لئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بچوں اور ضعیف افرادکی خصوصی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک بار پھر شدید سردی کی لہر چھا گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور یہ صورتحال آئندہ ایک ہفتہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ 16 دسمبر تک شدید سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، خاص طور پر صبح کے وقت درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اس لئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بچوں اور ضعیف افرادکی خصوصی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
محکمہ نے مزید خبردار کیا کہ 10، 11، 12 اور 13 دسمبر کو سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
عادل آباد، آصف آباد، نرمل،منچریال، جگتیال، نظام آباد، کاما ریڈی، میدک، سدی پیٹ، سنگاریڈی، وقارآباد اور رنگا ریڈی میں سرد ہواؤں کی شدت زیادہ رہے گی۔
حیدرآباد میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ بڑھتی ہوئی سردی کے پیشِ نظر شہریوں کو مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔