تلنگانہ

تلنگانہ کے تمام کلکٹریٹس میں 9دسمبر کو تلنگانہ تلی کے مجسموں کی بیک وقت نقاب کشائی

حکومت کے مطابق یہ مجسمے 10 سے 12 فٹ اونچائی کے ہوں گے اور تمام کلکٹریٹس میں ایک جیسے سرکاری ڈیزائن کے تحت نصب کئے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع کے کلکٹر کو صبح 11 بجے نقاب کشائی کی کارروائی انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام 33 اضلاع میں تلنگانہ تلی کے مجسموں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے اور 9 دسمبر کو ریاست بھر میں ان مجسموں کی بیک وقت نقاب کشائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
حلقہ مشیرآباد جمعیت علماء کے زیر اہتمام دستاویزات کی درستگی کا کیمپ منعقد ہوا، کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
راہِ دین کا داعی، عابد، مجاہد، فیاض اور جری انسان: فاضل بیابانی مرحوم
پنجابی سیوا سمیتی کی 27ویں لوہڑی سگنا دی تقریبات کا اعلان
محبوب نگر میں آئی یو ایم ایل کے ضلعی دفتر کا شاندار افتتاح، کارکنوں کا زبردست جوش و خروش


حکومت کے مطابق یہ مجسمے 10 سے 12 فٹ اونچائی کے ہوں گے اور تمام کلکٹریٹس میں ایک جیسے سرکاری ڈیزائن کے تحت نصب کئے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع کے کلکٹر کو صبح 11 بجے نقاب کشائی کی کارروائی انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


حکومت کا ماننا ہے کہ تلنگانہ تلی ریاست کی تہذیب، ورثہ اور عوامی جذبات کی علامت ہے، اسی لئے اس کی تنصیب کو ریاست گیر پروگرام کے طور پر منایا جا رہا ہے۔


جن اضلاع میں یہ مجسمے نصب کئے جائیں گے ان میں عادل آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، حیدرآباد، جگتیال، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، جوگولامباگدوال کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، کومرم بھیم (آصف آباد)، محبوب آباد، محبوب نگر، منچریال، میدک، میڑچل ملکاجگری، ملگ، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، نرمل، نظام آباد، پداپلی، سرسلہ، رنگا ریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ، سوریا پیٹ، وقار آباد، ونپرتی، ورنگل اور یادادری بھونگیر شامل ہیں۔