جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بارش۔ کھلے مین ہول میں گرنے سے چار سالہ لڑکی کی موت

حیدرآباد: سکندرآباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک چارسالہ بچی کالاسی گوڈا کے کھلے مین ہول میں لڑکی گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: سکندرآباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک چارسالہ بچی کالاسی گوڈا کے کھلے مین ہول میں لڑکی گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

یہ لڑکی دودھ کی پیکٹ لینے کیلئے گھر سے نکلی تھی تاہم وہ اچانک مین ہول میں گرپڑی اور بہہ گئی۔

مقامی افرادنے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔

بلدیہ کے اہلکاروں کی مدد سے لڑکی کی لاش کو نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

اس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کردی گئی۔

شہر حیدرآباد میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں شدید بارش ہوئی۔ شہر کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

حمایت نگر، نارائن گوڑہ، کے پی ایچ بی کالونی، سعیدآباد، ملک پیٹ، کاروان، شیخ پیٹ،رائے درگم،کاپرا، چرلہ پلی، ای سی آئی ایل، قطب اللہ پور، جگت گیر گٹہ، سورارام، امین پور، سچترا، بالا نگر،،ماریڈ پلی، ناچارم، ملاپور اور ملکاجگری سوماجی گوڈا، پنجہ گٹہ اور امیرپیٹ میں شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

پرانے شہر کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

ریاست بھر میں بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی