تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ مشرق، جنوب مشرق سے تلنگانہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ مشرق، جنوب مشرق سے تلنگانہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اس کے زیراثر کل ریاست میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے برخلاف تلنگانہ میں جاریہ سرما کے موسم کے دوران درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے۔

متحدہ عادل آباد میں آنے والے دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت 10تا12ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے۔

عادل آباد، نظام آباد، نرمل،کومرم بھیم، جگتیال،منچریال میں شدید سردی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔بقیہ علاقوں میں درجہ حرارت 15تا20ڈگری ہونے کا امکان ہے۔