تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے برخلاف تلنگانہ میں جاریہ سرما کے موسم کے دوران درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے۔متحدہ عادل آباد میں آنے والے دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت 10تا12ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ مشرق، جنوب مشرق سے تلنگانہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔اس کے زیراثر کل ریاست میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے برخلاف تلنگانہ میں جاریہ سرما کے موسم کے دوران درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے۔متحدہ عادل آباد میں آنے والے دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت 10تا12ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے۔

عادل آباد، نظام آباد، نرمل،کومرم بھیم، جگتیال،منچریال میں شدید سردی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔بقیہ علاقوں میں درجہ حرارت 15تا20ڈگری ہونے کا امکان ہے۔