تلنگانہ کے کاغذ نگر کے جنگلات میں رنگ برنگی مشروم ، عوام حیرت زدہ
ان میں نیلی رنگ کی نایاب نسل کے مشروم کے علاوہ زرد اور بھورے رنگ کی مشرومس بھی دیکھے گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں گول شکل میں، بانس کی ٹوکری جیسے دکھنے والے مشرومس بھی پائے گئے جو اپنی نوعیت میں منفرد ہیں۔
حیدرآباد: عام طور پر جب ہم مشروم کا تصور کرتے ہیں تو سفید رنگ ذہن میں آتا ہے لیکن تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر کے جنگلات میں قدم رکھتے ہی یہ تصور بدل جاتا ہے۔ یہاں کے سرسبز جنگلات میں رنگ برنگی، نایاب نسل کی مشروم نظر آتی ہیں جو تمام کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔
ان میں نیلی رنگ کی نایاب نسل کے مشروم کے علاوہ زرد اور بھورے رنگ کی مشرومس بھی دیکھے گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں گول شکل میں، بانس کی ٹوکری جیسے دکھنے والے مشرومس بھی پائے گئے جو اپنی نوعیت میں منفرد ہیں۔
کاغذ نگر کے ڈی ایف او سوشانت سکدیو بوبڈے، فیلڈ بایولوجسٹ اور وایلڈ فوٹوگرافر راجیش کنی کی ٹیم گذشتہ کئی دنوں سے جنگل میں تحقیق کر رہی ہے اور ان نایاب انواع کی تصاویروویڈیوز کو کیمرے میں قید کر رہی ہے۔
ضلع میں ان رنگا رنگ اور انوکھے مشرومس کی موجودگی نہ صرف ماحولیاتی تنوع کی علامت ہے بلکہ مقامی عوام کو بھی حیرت و مسرت میں مبتلا کر رہی ہے۔