حیدرآباد

اقتدار سے اپوزیشن میں آنا نیا تجربہ: محمود علی

محمود علی نے واضح کیا کہ حکومت میں رہیں یا پھر اپوزیشن میں، ہمارے لئے ترقی کا موضوع اہمیت رکھتا ہے اور ہم ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

 حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل وسابق وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت سے اپوزیشن میں آجانا ایک نیا تجربہ ہے آج اسمبلی میں میڈیا پائنٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ انتخابات میں شکست سے سبق لیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

آئندہ پانچ سالوں کے دوران عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ محمود علی نے واضح کیا کہ حکومت میں رہیں یا پھر اپوزیشن میں، ہمارے لئے ترقی کا موضوع اہمیت رکھتا ہے اور ہم ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔