کمشنر جی ایچ ایم سی نے پراجا پالنا درخواستوں کی ڈاٹاانٹری کے عمل کا معائنہ کیا
کمشنر نے عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت عوام سے موصول درخواستوں کی ڈاٹاانٹری کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس کے ساتھ ڈاٹاانٹری کے عمل کا جائزہ لیا۔
حیدرآباد: کمشنر و ڈائرکٹرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) دیویا نے عوامی حکمرانی پروگرام کے تحت عوام سے موصول درخواستوں کی ڈاٹاانٹری کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس کے ساتھ ڈاٹاانٹری کے عمل کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں انہوں نے اس عمل کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کمشنر کے ساتھ زونل کمشنر، ایڈیشنل کمشنر وینکٹیش، ایس سبریش اور دیگر موجود تھے۔
حکومت نے 6ضمانتوں کیلئے یہ درخواستیں وصول کیں۔ان ضمانتوں میں مہالکشمی اسکیم،رعیتو بھروسہ اسکیم،اندرماں مکانات اسکیم،گروہا جیوتی اسکیم،چیوتا اسکیم شامل ہے۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 500/- روپے میں گیاس سلنڈر دیا جائے گا۔
رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ زرعی مزدوروں کو سالانہ 12ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تلنگانہ کے لئے شہید ہونے والوں اور تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 مربع گز امکنہ اراضی بھی اس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔
گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200یونٹ تک بجلی بجلی فراہم کی جائے گی۔گروہا جیوتی اسکیم،چیوتا اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔