حیدرآباد

کمشنر جی ایچ ایم سی نے سلاٹرہوز کی سہولیات کا جائزہ لیا

زونل کمشنر (خیریت آباد) انوراگ جینتی، چیف وٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالوکیل اور دیگر جی ایچ ایم سی حکام کے ساتھ کمشنر نے یہاں موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مؤثر دیکھ بھال کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آر وی کرنن نے آج یہاں کاروان سرکل کے جیا گوڑہ سلاٹر ہوز کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کمشنر نے بہتر انفراسٹرکچر اور صفائی کے معیار کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے اہم ہدایات جاری کیں۔

زونل کمشنر (خیریت آباد) انوراگ جینتی، چیف وٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالوکیل اور دیگر جی ایچ ایم سی حکام کے ساتھ کمشنر نے یہاں موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور مؤثر دیکھ بھال کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

کمشنر نے پروجیکٹ انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ جدید کاری کے کام کو تیز کریں، انفراسٹرکچر کو موجودہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے صفائی کے پروٹوکولس کے نفاذ اور شہریوں کے لئے بہتر صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا۔

کمشنر نے حکام کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ملبہ اور تعمیراتی فضلے کو ہٹا کر صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے لئے بہتر سہولیات اور صحت کے معیارات برقرار رہیں۔