تعلیم و روزگار

سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا کیا اعلان 88.39 فیصد طلباء کامیاب

سی بی ایس ای بورڈ میرٹ لسٹ جاری نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ نتائج میں کوئی ٹاپر کابھی اعلان نہیں کیا جاتا۔ بورڈ تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو یہ ہدایت بھی دیتا ہے کہ کسی بھی بچے کو اسکول یا ضلع کا ٹاپر اعلان نہ کیا جائے۔

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے منگل کو 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں 88.39 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں اس سال 12ویں کے امتحان میں 88.39 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سنٹرل ٹیچر اہلیتی ٹسٹ، درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا

 جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.41 فیصد زیادہ ہے اس سال 12ویں کے امتحان میں 91 فیصد طالبات کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ طلباء کی کامیابی کا تناسب 85.06 فیصد رہا12ویں کے امتحان میں شامل ہونے والے طلبا اپنے نتائج سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹس(cbseresults.nic.in, cbse.gov.in, results.cbse.nic.in) پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ ڈیجی لاکر ایپ، اُمنگ ایپ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نتائج دیکھے جاسکتے ہیں ۔ نتائج دیکھنے کے لیے طلبا کو اپنا رول نمبر، اسکول نمبر، ایڈمٹ کارڈ آئی ڈی اور تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای بورڈ میرٹ لسٹ جاری نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ نتائج میں کوئی ٹاپر کابھی اعلان نہیں کیا جاتا۔ بورڈ تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو یہ ہدایت بھی دیتا ہے کہ کسی بھی بچے کو اسکول یا ضلع کا ٹاپر اعلان نہ کیا جائے۔