امریکہ میں ایک مندر کی دیوار پر ”ہندوؤ واپس جاؤ“ کے نعرے
نیویارک میں ایک مندر کی بے حرمتی کے تقریباً 10دن بعد امریکہ کے کیلیفورنیا شہر میں واقع بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر ”ہندوؤ واپس چلے جاؤ“ کے نعرے تحریر کرتے ہوئے اس کی بے حرمتی کی گئی ہے۔
نئی دہلی: نیویارک میں ایک مندر کی بے حرمتی کے تقریباً 10دن بعد امریکہ کے کیلیفورنیا شہر میں واقع بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر ”ہندوؤ واپس چلے جاؤ“ کے نعرے تحریر کرتے ہوئے اس کی بے حرمتی کی گئی ہے۔
بی اے پی ایس پبلک افیرس نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ کیلیفورنیا کے سائیکرامنٹو میں واقع ان کے مندر پر مخالف ہندوپیامات تحریر کرتے ہوئے اس کی بے حرمتی کی گئی ہے۔
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم امن و امان کی دعا کرتے ہیں اور نفرت کے خلاف متحد ہیں۔ سائیکرامنٹو پولیس نے بتایا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور اسے ایک نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔
پولیس نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ماتھر میں واقع بی اے پی ایس ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کر نفرت پر مبنی جرم قرار دیا جارہا ہے، ڈیٹکٹیو اور سی ایس آئی جائے واقعہ پر موجود ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ ملزمین نے اس مندر کی پانی کی پائپ لائنیں بھی منقطع کردی ہیں۔