کمشنر حائیڈرا رنگاناتھ کا دورہ مشیرآباد
حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (HYDRA) کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے چہارشنبہ کی شام حلقہ اسمبلی مشیر آباد کادورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عوام کی شکایتوں کا جائزہ لیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (HYDRA) کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے چہارشنبہ کی شام حلقہ اسمبلی مشیر آباد کادورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عوام کی شکایتوں کا جائزہ لیا۔
مقامی لوگوں نے اپنی شکایتوں میں تجاوزات کا الزام عائد کیا۔ کمشنر رنگاناتھ نے عہدیداروں کے ہمراہ مقامی افراد کی شکایتوں کا جائزہ لیا۔
مقامی افراد نے شکایت کی تھی کہ رام نگر چوراہا پر مانیماں گلی میں نہر پر قبضہ جات کئے جاچکے ہیں۔ نالے پر غیر مجاز قبضوں سے مانیماں گلی کی سڑک تنگ ہوگئی۔
خواتین نے شکایت کی کہ ہر وقت بارش کے سبب نالے کا سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں مقیم افراد کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
رنگاناتھ نے جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ اور محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کو ان شکایتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس بات کا جائزہ لیں کہ کون، سڑک پر تجاوزات میں ملوث ہیں تاکہ ان غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرایا جاسکے۔