مشرق وسطیٰ

اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر برائے سیاسی امور علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک بلاگ پوسٹ شائع کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے کے لیے حالات سازگار ہیں۔

تہران: ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر برائے سیاسی امور علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک بلاگ پوسٹ شائع کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے لیے قانونی، سفارتی اور میڈیا اقدامات تیار کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا

العربیہ کے مطابق ایران نے اس سے قبل ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ غزہ میں جاری جنگ میں سیز فائر تک پہنچنا تہران کے لیے ایک "ترجیح” ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دینے کا اسے جائز حق بھی حاصل ہے۔ انہں نے تہران میں 31 جولائی کو ہنیہ کے قتل کو اسرائیل کی طرف منسوب کیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ہفتے کی صبح کہا تھا کہ ہماری ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنا ہے۔ حماس جس بھی معاہدے پر راضی ہو گی اسے ہم بھی تسلیم کریں گے۔ لیکن انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل نے حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کے ذریعے ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہمیں اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔ اس حق کا کا غزہ میں جنگ بندی سے مکمل طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے ہنیہ کو تہران میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ اسرائیل نے ابھی تک اس قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ جبکہ ایران نے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور اس کارروائی کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یو این میں ایرانی مشن نے مزید کہا ہے کہ لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور اس کے نفاذ کا طریقہ ممکنہ جنگ بندی کی قیمت پر نہیں ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کرنے والے امریکہ، مصر اور قطر نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں غزہ کی پٹی میں 15 اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا۔ اسرائیل نے جمعہ کے روز ان مذاکرات کو شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

a3w
a3w