ایشیاء

ایک ساتھ 8 بچوں کے جنازے، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ریت کے ٹیلے میں دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔۔ جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ آٹھ جنازے اٹھے تو فضا میں سوگواری چھا گئی۔

شانگلہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ریت کے ٹیلے میں دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔۔ جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ آٹھ جنازے اٹھے تو فضا میں سوگواری چھا گئی۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں ریت کا ٹیلہ گرنے سے آٹھ بچوں کی اموات کے بعد ایک ساتھ جنازے اٹھے تو قیامت ٹوٹ پڑی، ہر آنکھ اشکبار تھی ، آٹھ جنازے اٹھے تو مارتونگ کی فضا میں سوگواری چھا گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی، جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ رات شانگلہ کی تحصیل مارتونگ خاص میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک ریت کا ٹیلہ ان پرآگرا تھا، جس میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بچوں کی عمرتیرہ سےچودہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ دو گھروں سے چار بھائی بھی شامل ہیں، ریسکیو ون ون ٹو کے مطابق سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق مزید کوئی بھی بچہ لاپتا نہیں ہے۔

a3w
a3w