شردپوار‘ مہاراشٹرا میں بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کریں گے
این سی پی صدر شردپوار اور ان کی لڑکی سپریہ سولے آئندہ ماہ بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کرسکتے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
نئی دہلی: این سی پی صدر شردپوار اور ان کی لڑکی سپریہ سولے آئندہ ماہ بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کرسکتے ہیں۔ کانگریس ذرائع نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
یاترا 9 نومبر کو مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔ 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 500 کیلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طئے کرچکی ہے۔ راہول گاندھی اور دیگر پارٹی قائدین بھارت یاتریوں کی حیثیت سے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
کنیاکماری تا کشمیر بھارت جوڑو یاترا 3570کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرے گی۔ ایک پارٹی قائد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ این سی پی صدر شردپوار اور ان کی رکن پارلیمنٹ لڑکی سپریہ سولے نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں یاترا کا خیرمقدم کریں گے۔
یاترا 9 نومبر کو مہاراشٹرا میں داخل ہوگی۔ کانگریس‘ کرناٹک کے بیلاری میں 15 اکتوبر کو ایک ریالی نکالے گی۔ یاترا 18 اکتوبر کو آندھراپردیش میں داخل ہوگی اور 21 اکتوبر تک وہاں رہے گی۔
اس کے بعد وہ دوبارہ کرناٹک کے رائچور میں داخل ہوگی۔ 24 اور 25 اکتوبر کو 2 روزہ دیوالی بریک ہوگا۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں جنتادل ایس کے بعض قائدین اور ورکرس یاترا میں حصہ لے چکے ہیں۔