حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پہلے بیرونی دورہ کو قطعیت

اس اجلاس کے دوران چیف منسٹر دنیا کی معروف کمپنیز کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے موضوع پر سرمایہ داروں اور سی ای اوز سے بات چیت کریں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر بننے کے بعد ریونت ریڈی کے پہلے بیرونی دورہ کو قطعیت دے دی گئی۔ ریونت ریڈی،15 تا19 جنوری ڈاوس میں منعقد شدنی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر کے ساتھ ساتھ وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو اور دیگر عہدیدار بھی دورہ میں شامل رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

اس اجلاس کے دوران چیف منسٹر دنیا کی معروف کمپنیز کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے موضوع پر سرمایہ داروں اور سی ای اوز سے بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں ایک سو سے زیادہ ممالک کے سرمایہ دار، سیاسی قائدین شرکت کررہے ہیں۔

 اس بار ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کا عنوان لیاب ٹو۔ لائف ٹو لائف سائنس ان ایکشن رکھا گیا ہے۔ اس عنوان پر پانچ دنوں تک اجلاس منعقد ہوگا۔ فورم کے سالانہ اجلاس میں مرکزی وزراء کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

a3w
a3w