حیدرآباد

پروفیسر محمد مسعود احمد کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نئی دہلی کی جانب سے تہنیت

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) نئی دہلی، جو ملک کا معروف اور عالمی سطح پر شہرت یافتہ طبی و تحقیقی ادارہ ہے، نے ممتاز ہیلتھ کیر ایڈمنسٹریٹر پروفیسر محمد مسعود احمد کو ان کی طویل خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں تہنیت پیش کی۔

حیدرآباد: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) نئی دہلی، جو ملک کا معروف اور عالمی سطح پر شہرت یافتہ طبی و تحقیقی ادارہ ہے، نے ممتاز ہیلتھ کیر ایڈمنسٹریٹر پروفیسر محمد مسعود احمد کو ان کی طویل خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے پروفیسر مسعود کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے بہترین اسپتال منتظمین (Hospital Administrators) میں شمار ہوتے ہیں۔

پروفیسر محمد مسعود احمد فی الحال چیف آپریٹنگ آفیسر، رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل، ملک پیٹ حیدرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ہیلتھ کیر مینجمنٹ، لائف اسٹائل مینجمنٹ اینڈ موڈیفیکیشن کے شعبہ میں تین دہائیوں سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، خصوصاً کینسر، ذیابطیس اور امراضِ قلب کی روک تھام اور شعور بیداری میں ان کی نمایاں کاوشیں شامل ہیں۔

پروفیسر مسعود احمد نائب صدر اسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلس ایڈمنسٹریشن کے عہدہ پر بھی فائز ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے تین سو سے زائد ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں۔ وہ ہندوستان اور بیرونِ ملک کے مختلف سمیناروں میں مہمانِ خصوصی اور لیکچرر کی حیثیت سے مدعو کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پروفیسر مسعود نے کئی نامور اداروں میں وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ایمس جموں، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سری نگر، نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدرآباد، ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا، یونیورسٹی آف حیدرآباد، گاندھی میڈیکل کالج اور عثمانیہ میڈیکل کالج شامل ہیں۔

پروفیسر مسعود کو اس اعزاز پر طبی و ادبی حلقوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔ مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر سری دھر (منیجنگ ڈائریکٹر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹلز)، ڈاکٹر حیدر خان (ماہر امراض قلب)، جناب انور احمد (منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنز)، استادِ سخن مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر فاروق شکیل، ممتاز شعرا سمیع اللہ سمیع، ڈاکٹر طیّب پاشاہ قادری، لطیف الدین لطیف، جہانگیر قیاس اور ماہر تعلیم محمد حسام الدین ریاض شامل ہیں۔

یہ اعزاز پروفیسر محمد مسعود احمد کے شاندار سفرِ خدمت میں ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔