حیدرآباد: قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر بےعزتی ۔ایک شخص نے خودکشی کرلی
باپو جی نگر کے رہنے والا کرن، جو کہ ایک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، نے اسی علاقہ کی شیلجا نامی خاتون سے بارہ ہزار روپے قرض لیا تھا۔ قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر خاتون نے کرن کی بیوی کے کانوں کے جھمکے اتار لیے اور ان کی دو ماہ کی بچی کو زمین پر پھینک کر درندگی کا مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد: قرض کی رقم کی ادائیگی میں ناکامی پر کی گئی بے عزتی پر ایک شخص نے زہریلی دواپی کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ سکندرآباد کے بوئن پلی میں پیش آیا۔
باپو جی نگر کے رہنے والا کرن، جو کہ ایک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، نے اسی علاقہ کی شیلجا نامی خاتون سے بارہ ہزار روپے قرض لیا تھا۔ قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر خاتون نے کرن کی بیوی کے کانوں کے جھمکے اتار لیے اور ان کی دو ماہ کی بچی کو زمین پر پھینک کر درندگی کا مظاہرہ کیا۔
ان واقعات سے دل برداشتہ ہوکر کرن نے 16 جون کو اپنی بیوی کو ایک پیغام بھیجا کہ بچوں کا خیال رکھے اور اس کے بعد زہریلی دوا پی لی۔
اس کے ارکان خاندان نے فوری طور پر کرن کو اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
کرن کی بیوی نے الزام عائد کیا ہے کہ شیلجا کی ہراسانی سے تنگ آکر اس کے شوہر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔