گنتی کے رجحانات کے نصف حصے کے بعد بھی کانگریس آگے
بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گنتی کے ابتدائی رجحانات کو برقرار رکھتے ہوئے کانگریس کی برتری مسلسل جاری ہے۔

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گنتی کے ابتدائی رجحانات کو برقرار رکھتے ہوئے کانگریس کی برتری مسلسل جاری ہے۔
صبح 11:30 بجے تک، کانگریس 117 سیٹوں پر، بی جے پی 70 سیٹوں پر ، جب کہ جنتا دل سیکولر صرف 29 اسمبلی سیٹوں پر آگے ہے۔
دریں اثنا کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ورونا اسمبلی حلقہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی اپنی سیٹوں کی تعداد کو مزید بہتر بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 120 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ مجھے تعداد میں بہتری آنے کی امید ہے۔‘‘
حالیہ برسوں میں پہلی بار، کانگریس کوڈاگو ضلع کے دونوں حلقوں میں آگے ہے اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری سی ٹی روی چکمگلور اسمبلی حلقہ میں پیچھے ہیں۔
آٹھویں راؤنڈ کی گنتی کے بعد بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شیٹر ہبلی دھارواڑ سنٹرل سیٹ پر بی جے پی امیدوار مہیش ٹینگنکائی سے 11,000 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
کانگریس کے ٹکٹ پر اگرچہ انتخاب لڑ رہے ہیں ایک اور بی جے پی لیڈر لکشمن ساودی اٹھانی حلقہ سے آگے ہیں۔
ضلع میسور کے ورونا سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیاآگے چل رہے ہیں اور وہ گنتی کے عمل کی نگرانی کے لیے گنتی مرکز پہنچے۔
شیوموگا ضلع میں، بی جے پی سات میں سے پانچ سیٹوں پر پیچھے چل رہی ہے، جو سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
شیموگا ضلع کے سوربا میں دو بھائیوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کانگریس کے چھوٹے بھائی مدھو بنگارپا جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
مدھو بنگارپا کے بڑے بھائی کمار بنگارپا 20,621 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔ جو بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے ہیں۔