تلنگانہ

ٹی ایس آرٹی سی کی مزید 500الیکٹرک بسیں۔ مردوں، معذوروں اور بزرگوں کو نشستیں حاصل کرنے کا موقع

تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے بسوں کے بیڑہ میں مزید 500بسوں کااضافہ ہوگاکیونکہ آر ٹی سی عہدیدار اندرون ایک ماہ حیدرآباد میں 500 الیکٹرک سٹی بسیں چلانے کی تیاری کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے بسوں کے بیڑہ میں مزید 500بسوں کااضافہ ہوگاکیونکہ آر ٹی سی عہدیدار اندرون ایک ماہ حیدرآباد میں 500 الیکٹرک سٹی بسیں چلانے کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

مرحلہ وارطورپر 500 بسیں مارچ سے جون اور جولائی تک سڑکوں پر مکمل طور پر دستیاب کروائی جائیں گی۔ ان بسوں میں مردوں، معذوروں اور بزرگ شہریوں کو نشستیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اسی طرح جن طلباء نے بس پاس لیا ہے ان کے ساتھ جن لوگوں نے جنرل پاس لیا ہے وہ بھی الیکٹرک بس میں سفر کر سکتے ہیں۔

ریاست میں برسراقتدار آنے والی کانگریس حکومت نے مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ تمام خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد تمام بسوں میں خواتین کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

مہالکشمی اسکیم کے دستیاب ہونے سے پہلے ہر روز 12 لاکھ خواتین آر ٹی سی بسوں میں سفر کرتی تھیں تاہم مفت سفرکی اسکیم نافذ ہونے کے بعد یہ تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی۔

چونکہ ہر بس خواتین سے بھری ہوئی ہے، یہاں تک کہ مرد، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو بھی بسوں میں نشستیں نہیں مل رہیں،اسی لئے نئی بسوں میں مردوں، معذورین اور بزرگ شہریوں کیلئے نشستیں ہوں گی۔

a3w
a3w