تلنگانہ

شہر حیدرآباد کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وہ آج اپنے چیمبر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری‘ انتخابی اخراجات اور حساس پولنگ اسٹشینوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ رونالڈ روز نے ضلع میں قائم فلائنگ اسکواڈ ٹیموں کو ریلیز کیا جائے اور ڈسٹرکٹ شکایات کمیٹی کے ذریعہ سارے ضلع کو پولیس تحویل میں لیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ایس او پی (معیاری عمل آوری کا طریقہ کار) جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگر مقررہ نشانہ سے زائد رقم منتقل کی گئی ہے تو اس رقم کو ڈسٹرکٹ گریوینس کمیٹی کے ذریعہ محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کریں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے تمام نوڈل آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام حلقہ جات میں مختلف ویجلنس ٹیموں کی جانب سے ضبط شدہ رقم کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور ڈسٹرکٹ گریوینس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رقم کی تفصیلات بھی پیش کریں۔

انہوں نے حیدرآباد شہر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کریں‘ جہاں گزشتہ انتخابات میں مسائل پیدا ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سٹی کمشنر پولیس کو ہدیت دی کہ وہ 3 نومبر سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال سے متعلق نگرانی کے لئے ہر ایک حلقہ میں پولیس عہدیداروں کو تعینات کریں اور محکمہ پولیس میں جو عہدیدار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ان کے لئے پوسٹل بیالٹ کا انتظام کریں تاکہ وہ پنے ووٹ کا استعمال کرسکے اور اس کے لئے رسپشن سنٹر قائم کریں۔

اس اجلاس میں کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ‘ ایڈیشنل کمشنر پولیس وکرم مان سنگھ‘ ای وی ڈی ایم ڈائرکٹر پرکاش ریڈی‘ ایڈیشنل کمشنر شنکریا ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پولیس عہدیداروں کے ہمراہ سی سی کیمروں کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کمانڈ کنٹرول سنٹر میں قائم کردہ فلائنگ اسکواڈ ڈسریبوشن اینڈریپشن چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔