حیدرآباد

آئیکیا برانچ پر منی پور کی خاتون گاہک کیخلاف نسلی رویہ، کے ٹی آر کی مذمت

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس خصوص میں آئکیاانڈیا کو کئے گئے ٹوئیٹ میں اس واقعہ کو خوفناک اور ناقابل قبول قراردیا۔

حیدرآباد: منی پور کی ا یک خاتون گاہک کے خلاف نسلی رویہ اختیار کرنے کا حیدرآباد کی آئیکیابرانچ پر الزام لگایاگیا ہے۔ رپورٹرس کلکٹیو سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نتن سیٹھی نے اس بات کی اطلاع اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری کی اور اس اسٹور میں ان کی اہلیہ کے تجربہ کو بیان کیا۔

سیٹھی نے کہا کہ ان کی بیوی جس کا تعلق منی پور سے ہے، کی تلاشی لی گئی اور جب اس بات پر سوال کیاگیا تو اسٹورکے اسٹاف نے اس قدم کا دفاع کیا۔ سیٹھی نے کہا کہ صرف ان کی اہلیہ جنہوں نے اشیا خریدیں تھیں پر ان کی تلاشی لی گئی۔

سوپروائزری اسٹاف اس نسل پرستی کا دفاع کرنے کے لئے آگے آگیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے انٹرنیشنل اسٹور میں نسل پرستی کا واقعہ پیش آیا۔ سیٹھی کی بیوی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اسے نسل پرستی والاقدم قراردیا۔ یہ ٹوئیٹس وائرل ہوگئے جس کے بعد بیشتر افراد نے اس کی مذمت کی۔

اسی دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر اس خصوص میں آئکیاانڈیا کو کئے گئے ٹوئیٹ میں اس واقعہ کو خوفناک اور ناقابل قبول قراردیا۔

انہوں نے اسٹور پرزوردیا کہ وہ مناسب معذرت خواہی کرے اور سب سے اہم بات اس بارے میں اسٹاف میں بیداری پیداکی جائے اور انہیں تربیت فراہم کی جائے کہ تمام گاہکوں کا احترام کرتے ہوئے خلوص کے ساتھ ان کے ساتھ پیش آئیں۔