بھارت

منموہن سنگھ کو برطانیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

گزشتہ ہفتہ ایوارڈ تقریب میں اس اعزاز کا اعلان کیا گیا جو نیشنل انڈین اسٹوڈنٹس اینڈ الومنی یونین (این آئی ایس اے یو) یوکے کی جانب سے نئی دہلی میں ڈاکٹر سنگھ کے حوالہ کیا جائے گا۔

لندن: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو معاشیات اور سیاسی زندگی میں ان کی نمایاں خدمات پر حال ہی میں لندن میں انڈیا۔ یو کے اچیورس آنرس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز عطا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
100ویں ٹیسٹ سے خوش ہوں، لیکن ابھی طویل سفر طے کرنا ہے: پجارا

گزشتہ ہفتہ ایوارڈ تقریب میں اس اعزاز کا اعلان کیا گیا جو نیشنل انڈین اسٹوڈنٹس اینڈ الومنی یونین (این آئی ایس اے یو) یوکے کی جانب سے نئی دہلی میں ڈاکٹر سنگھ کے حوالہ کیا جائے گا۔

این آئی ایس اے یو‘ یوکے کی جانب سے انڈیا۔ یو کے اچیورس آنرس‘ برٹش کونسل اِن انڈیا اور برطانوی محکمہ بین الاقوامی تجارت (ڈی آئی ٹی) کے اشتراک سے برطانوی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرچکے ہندوستانی طلبا کے کارناموں کا جشن مناتی ہے اور آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر سنگھ کے تعلیمی کارناموں کی توثیق ہے۔

a3w
a3w