حیدرآباد

حلقہ چارمینار کے کانگریس امیدوار پر حملہ

حلقہ اسمبلی چارمینار کے کانگریس امیدوار مجیب اللہ شریف پر جمعرات کو حسینی علم میں چند لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی چارمینار کے کانگریس امیدوار مجیب اللہ شریف پر جمعرات کو حسینی علم میں چند لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ

مجیب اللہ مختلف پولنگ بوتھس پر پولنگ کے عمل کا جائزہ لے رہے تھے جب کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کردیا۔

شبہ کیا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر مجلس کے ورکرس نے بحث کے بعد ان پر حملہ کردیا۔ مجیب اللہ کے علاوہ دیگر لوگوں پر بھی حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو منتشر کردیا۔ متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مجیب اللہ شریف نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔